ابو بلال حضرت علامہ مولانا الیاس عطار قادری رضوی ضیائی دامت برکاتہم العالیہ
کو اللہ کی طرف سے کتنا ثواب مل رہا ہو گا تصور کریں اس وقت پوری دنیا میں کتنے مدر سۃ المدینہ ہیں جن میں ہزاروں مدنی منے قرآن کی مفت تعلیم حاصل کر رہے ہیں اس کا ثواب کس کو ملے گا پھر جامعۃ المدینہ میں جو عالم بن رہے ہیں مفتی بن رہے ہیں اس کا ثوب اور پھر ہر جمعرات کو پوری دنیا میں مغرب کی نماز کے بعد سینکڑوں ہزاروں اجتماعات ہوتے ہیں اس کا ثواب لاکھوں افراد کو مسجد میں لا کر بٹھا دیا اور اجتماع میں جو تلاوت ، نعت، بیان ذکر ،دعا ، اور جو بھی نیکی کے کام ہوتے ہیں اس کا ثواب جو شخص عید تک کی نماز نہیں پڑھتا اس کو بھی فیضانِ مدینہ میں لا کر بٹھا دیا اور ایک وقت آتا ہے کہ وہ بھی مسجد کا امام بن کر نکلتا ہے اور پوری دنیا میں جو کام امیرِ اہلِسنت کے وسیلے سے شروع ہوئے جیسے صدائے مدینہ ،مدنی حلقہ، مسجد درس ،چوک درس ،لوگوں کو نیکی کی دعوت دینا ،اور مختلف کورس ، مثلا ،تربیتِی کورس، امامت کورس،مدرس کورس ،شریعت کورس ،فرض علوم کورس،وغیرہ ،اور مدنی قافلے جو راہِ خدا میں سفر کرتے ہیں اس ایک قافلے میں کتنے نیکی کے کام ہوتے ہیں اس کا ثواب اور لاکھو ں گنہگار افراد کا سدھر جانابے نمازی ، چور، ڈاکو، زانی ،جواری، نیشے کے عادی ،فلم ایکٹر، گلوکار، کا آپ کے وسیلے سے توبہ کرنا آپ کے زریعے مکتبۃ المدینہ کا قیام جس کی چھپی ہوئ کتابوں سے لاکھوں افراد مستفیض ہو رہے ہیں ۱۹۰ سے زیادہ ممالک میں دعوتِ اسلامی کے یہ کام ہو رہے ہیں ۸۰ سے زائد شعبہ جات۔ آپ کے وسیلے سے کئی مساجدکا قیام ،جب میں یہ سوچتاہوں کے اگر امیرِ اہلسنت کی نظر مجھ جیسے گناہ گار پر نہ پڑی ہوتی تو میرا کیا ہوتا دنیا میں بھی اور آخرت میں بھی جب کراچی میں بیٹھ کر چشتیاں ،پنجاب ، میں رہنے والے ایک گناہگار شخص پر نظر ڈالی تو اللہ کے کرم سے اسے مسجد کا امام بنا دیا لوگو ں کو نیکی کی دعوت دینے والا بنا دیا تو یہ سوچ کر میری آنکھیں نم ہو جاتی ہیں رونگٹے کھڑے ہو جاتے ہیں اور میرا دل یہ کہتا ہے کہ جو بھی شخص باپا جان کی وجہ سے سدھر گیا اس کی بھی یہی کیفیت ہوتی ہو گی اللہ
امیرِ اہلِ سنت اور دعوتِ اسلامی کو شادو آباد رکھے
No comments:
Post a Comment